یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر مباحثہ کے
دوران راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ نے کہا ہے کہ لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر
پرسنل لاء کو منتخب کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے لیکن ان لوگوں کو ریاستی
اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ووٹ کا حق چھوڑ دینا چاہئے۔ آر
ایس ایس کے نظریہ ساز ایم جی ویدیہ کو قانون کمیشن کی جانب سے ایک
سوالنامہ موصول ہوا ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ مذہب کی
بنیاد پر يوسي سي کی مخالفت کر رہے ہیں انہیں محدود متبادل دیئے جانے
چاہئیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محدود متبادل مستقل متبادل نہیں ہو سکتے۔